May 21, 2022

… حریم شاہ کی بلاول بھٹو سے اظہار محبت

اردو نیوز

کراچی (streamhours )متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اظہار محبت کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بیک گراؤنڈ میں مشہور گانا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ گانا چل رہا ہے۔ویڈیو میں حریم شاہ گانے کی لپ سنکنگ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی تصویر اپنے موبائل میں دکھاتی ہیں

 

اور اظہار محبت کرتی ہیں لیکن حریم شاہ نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔انسٹاگرام پوسٹ کو حریم شاہ نے محدود رکھا ہے کہ اسے صرف سوشل میڈیا صارفین لائیک کرسکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں لیکن ان کی اس پوسٹ پر کمنٹ نہیں کیا جاسکتا۔

 

حریمشاہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ ٹک ٹاک اسٹار کی اس ویڈیو کو اب تک 28 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔خیال رہے کہ حریم شاہ سیاسی شخصیات کے حوالے سے گفتگو کر کے آئے روز خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

 

اسسے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید اُن کے بھائیوں جیسے ہیں جبکہ انٹرویو میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اُن کی پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔

 

 

یہاں کلک کر کے شیئر کریں