May 18, 2022

میں اس دوست سے محبت کرتی تھی اس لیے اسے اپنے شوہر کے لیے لے آئی اپنے گھر اور


اردو نیوز

ملتان کے رہائشی سرفراز نامی لڑکے کی بیوی نے اپنے شوہر کی دوسری شادی اپنی سہیلی سے کروا دی جس کے بعد اب دونوں لڑکیوں کے اہل خانہ آپس میں دشمن بن گئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق 19 سالہ سرفراز کی شادی اس کی ماموں کی بیٹی علیشبہ کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل ہو ئی تھی لیکن سرفراز کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کی دوسری شادی ہو گی اور وہ بھی اتنی جلدی تاہم زندگی کب بدل جائے اس کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا۔

علیشبہ کا کہناہے کہ میں اپنی علینہ سے بہت پیار کرتی ہوں اور ہم دونوں بچپن سے ہی اکھٹی رہتی تھیں اور شادی کے بعد بھی اسی لیے میں نے اپنی شوہر کی دوسری شادی اپنی سہلی علینہ سے کروا دی جس کے بعد اب ہم ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہمیں کوئی مسائل درکار نہیں لیکن اب لڑکیوں کے گھروالے اس شادی کے بعد آپس میں دشمن ہو گئے ہیں۔۔

اور انہوں نے سرفراز کو بھی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں جس پر دونوں لڑکیوں کا کہناہے کہ ہمیں اپنی جان کے ساتھ محمد سرفراز کی جان کا بھی خطرہ ہے ،دونوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں