May 21, 2022

کاروبار میں بہتری کےلیے بیوی کو تین راتوں تک امام مسجد کے ساتھ سونے پر مجبور کر ڈالا


غربت انسانی زندگی کا وہ المیہ ہے جو اس کی اخلاقیات کی عمارت میں نہ صرف دراڑیں ڈال دیتا ہے اور میاں بیوی کے باہمی رشتے کو ختم کر ڈالتا ہے بلکہ باہمی رشتوں میں بھی ایسی دراڑ ڈال دیتا ہے جس کو دوبارہ بھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ افریقہ کے اندر لاگوس میں پیش آیا جہاں کی عدالت کے سامنے ایک عجیب و غریب مقدمہ پیش کیا گیا۔

مقدمہ ایک اڑتالیس سالہ مسلمان عورت جس کا نام مسلی ماٹو تھا پیش کیا گیا اس نے عدالت میں اپنے شوہر کے خلاف درخواست جمع کروائی کہ وہ اپنے پچپن سالہ گبینگو نامی شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور اپنی چار سالہ شادی کو ختم کرنے کی خواہشمند ہے یاد رہے۔۔

اس چار سالہ ازدواجی دور میں اس جوڑے کے بچے بھی ہیں مسلی ماٹو نے عدالت میں بتایا کہ اس کے شوہر نے علاقے کے امام مسجد سے پیسے لے کر بیوی کو تین راتوں تک اس کے ساتھ زبردستی سونے پر مجبور کیا اور اس دوران امام مسجد نے اس سے بُرا فعل بھی کیا جس بنیاد پر وہ اپنے شوہر سے طلاق کی خواہاں ہےمسلی ماٹو کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے شوہر کے بگڑتے ہوۓ معاشی حالات کے سبب وہ اکثر و بیشتر امام مسجد سے دعا کروانے کےلئے جاتی رہتی تھی۔۔

اور ایک دن وہ امام مسجد کو اپنےگھر بھی لے کر آئی تاکہ امام مسجد اس کے گھر میں برکت کے لیۓ دعا کریں اور میرے شوہر کےلیۓ بھی دعا کریں مگر اس کے شوہر نے امام مسجد سے کچھ پیسے لے کر اس کو زبردستی اس امام مسجد کے حوالے کر دیا جس نے اس کو تن روز تک استعمال کیا جب کہ ان تین دنوں کے دوراں اس کے شوہر نے اس کے سامان سے قیمتی اشیا اور پیسے بھی چوری کر لی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں