May 17, 2022

جب مرد یہ کام کرتے مجھے اچھا لگتا


راہ چلتے خواتین کو چھیڑنا بداخلاقی کی انتہاءہے اور ہر خاتون اس سے بیزار بھی ہوتی ہو گی تاہم اب ایک آسٹریلوی خاتون نے اس حوالے سے ایسا شرمناک اعتراف کیا ہے کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 36سالہ جینا ہاکنگ نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ جب مرد اسے دیکھ کر سیٹی بجاتے اور چھیڑتے ہیں تو اسے بہت اچھا لگتا ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ”میں جانتی ہوں کہ راہ چلتے ہوئے مردوں کی طرف سے چھیڑا جانا اکثر خواتین کو ناگوار گزرتا ہے مگر میرے ساتھ یہ معاملہ مختلف ہے۔

میرے خیال میں کسی مرد کا خاتون کو چھیڑا دراصل خاتون کے لیے ایک کمپلیمنٹ ہوتا ہے۔ اس طریقے سے وہ مرد خاتون کی تعریف کر رہا ہوتا ہے۔چنانچہ میرے نزدیک مرد کا یہ عمل خاتون کے لیے ناگواریت کا سبب نہیں ہونا چاہیے۔“

یہاں کلک کر کے شیئر کریں