May 17, 2022

کیا آپ کے ناخن پر چاند کا نشان ہے


بہت سے لوگوں کے ناخن کے نچلے حصے پر سفید رنگ کا نشان ہوتا ہے لیکن کبھی آپ نے غور نہیں کیا ہے کہ آخر یہ کیوں ہوتا ہے اور اس کا کیا مطلب ہے، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ انگلیوں کے اور انگوٹھے کے نچلے حصے پر کیوں ہوتا ہے۔انگلیوں پر ان سفید نشانات کا سائنسی نام “Lunula Unguis” ہے اور اس کی واضح ، سفید اور صاف شکل میں موجودگی انسان کی اچھی صحت اور مستقل سرگرمی کی جانب اشارہ کرتی ہے جب کہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرسفید نشان 8 یا 10 انگلیوں پر موجود ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے

کہ مدافعتی نظام اچھی طرح کام کر رہا ہے اور اگر اس کے مقابلے میں یہ داغ ہلکا اور دھندلی صورت میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس شخص کی صحت اچھی نہیں اور ایسے انسان کو تھکن اور توانائی کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔طبی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ بہت سے جسمانی اور نفسیاتی امراض اور غذائی قلت کی صورتوں وغیرہ کا ناخنوں کی شکل، رنگ، حجم اور حالت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔اسی لیے ڈاکٹر صحت کی عمومی جانچ کرتے وقت ناخنوں کے معائنہ ضرور کرتے ہیں

یہاں کلک کر کے شیئر کریں